جنرل فیض حمید کی قبل از سقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور
وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور بہاولپور کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از سقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی ہے۔
جنرل فیض حمید کی وقت پر ریٹائرمنٹ اپریل 2023 میں ہونی تھی۔
فیض حمید سروس سے قبل از وقت ریٹائر
اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ فیض حمید نے سروس سے قبل از وقت ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | ٹی ٹی پی کی جانب سے جنگ بندی ختم کرنے کے بعد حکومت حکمت عملی پر نظرثانی کرے گی
یہ بھی پڑھیں | اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین نئے ججز نے حلف لے لیا
یہ پیشرفت جنرل سید عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر تقرری کے بعد ہوئی ہے۔
اعلیٰ فوجی افسران کی فہرست
لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، جن کا نام اعلیٰ تقرریوں کے لیے وزیر اعظم ہاؤس بھیجے گئے چھ اعلیٰ فوجی افسران کی فہرست میں بھی شامل تھا، نے بھی مبینہ طور پر سروس سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، جو اس وقت بہاولپور کور کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، 30 اپریل 2023 کو ریٹائر ہونے والے تھے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اس وقت چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور ان کی ریٹائرمنٹ اپریل 2023 کو ہونی تھی۔