واپڈا اور اس کی تقسیم کار کمپنیاں (DISCOs) نے بجلی کے بل کی معلومات دیکھنے اور ادائیگی کا عمل آسان بنا دیا ہے۔ اب آپ گھر بیٹھے چند منٹوں میں اپنا بل چیک اور ادا کرسکتے ہیں ۔
واپڈا کا بجلی کا بل آن لائن کیسے چیک کریں؟
ریفرنس نمبر تلاش کریں
بجلی کے بل پر ایک 14 ہندسوں پر مشتمل ریفرنس نمبر یا کسٹمر آئی ڈی دی گئی ہوتی ہے جو عام طور پر بل کے اوپر دائیں یا بائیں کونے پر لکھی ہوتی ہے۔ بل چیک کرنے کے لیے یہی نمبر درکار ہوتا ہے۔
اپنی متعلقہ کمپنی (DISCO) کی ویب سائٹ پر جائیں
ہر علاقے کے لیے مختلف کمپنی ہے درج ذیل جدول میں اپنی کمپنی تلاش کریں اور ویب سائٹ پر جائیں:
علاقہ | کمپنی | ویب سائٹ |
لاہور | لیسکو (LESCO) | lesco.gov.pk |
اسلام آباد | آئیسکو (IESCO) | iesco.com.pk |
فیصل آباد | فیسکو (FESCO) | fesco.com.pk |
ملتان | میپکو (MEPCO) | mepco.com.pk |
پشاور | پیسکو (PESCO) | pesco.com.pk |
حیدرآباد | حیسکو (HESCO) | hesco.gov.pk |
کوئٹہ | کیسکو (QESCO) | qesco.com.pk |
سکھر | سیپکو (SEPCO) | sepco.com.pk |
قبائلی علاقے | ٹیESCO | tesco.gov.pk |
ویب سائٹ کھولیں، اپنا 14 ہندسوں والا ریفرنس نمبر درج کریں اور Submit یا View Bill پر کلک کریں۔ آپ اپنا بل دیکھ سکتے ہیں، ڈاؤن لوڈ یا پرنٹ بھی کر سکتے ہیں۔
واپڈا کا بل آن لائن ادا کرنے کے طریقے
بینک موبائل ایپس اور انٹرنیٹ بینکنگ
کسی بھی بینک کی موبائل ایپ جیسے HBL، UBL، میزان، MCB وغیرہ کھولیں:
Bill Payment پر جائیں
"Electricity” منتخب کریں اور اپنی کمپنی منتخب کریں (جیسے LESCO)
ریفرنس نمبر درج کریں
بل چیک کریں اور Pay پر کلک کریں
موبائل والٹ ایپس
مشہور ایپس کے ذریعے بھی بل ادا کیا جا سکتا ہے:
JazzCash
Easypaisa
SadaPay
NayaPay
ایپ کھولیں، Utility Bills سیکشن میں جائیں، کمپنی منتخب کریں، ریفرنس نمبر درج کریں اور ادائیگی مکمل کریں۔
اے ٹی ایم مشینز کے ذریعے ادائیگی
کسی بھی ATM مشین پر اپنا کارڈ لگائیں
Bill Payment منتخب کریں
Electricity منتخب کریں
ریفرنس نمبر درج کریں اور ادائیگی مکمل کریں
ریٹیل دکانیں اور ادائیگی مراکز
اگر آپ خود جا کر ادائیگی کرنا چاہتے ہیں تو:
کسی بھی نادرا ای سہولت مرکز، پاکستان پوسٹ آفس یا JazzCash/EasyPaisa کی دکان پر جائیں
ریفرنس نمبر بتائیں
رقم ادا کریں اور رسید حاصل کریں
آن لائن بل ادا کرنے کے فوائد
آن لائن بل کی ادائیگی کے کئی فائدے ہیں۔ سب سے بڑا فائدہ وقت کی بچت ہے کیونکہ اب صارفین کو لائنوں میں لگنے یا بل جمع کروانے کے لیے دور جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ دوسرا اہم فائدہ یہ ہے کہ یہ سہولت 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن دستیاب ہوتی ہے، یعنی آپ کسی بھی وقت، دن ہو یا رات، کام کا دن ہو یا چھٹی، آسانی سے بل ادا کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ادائیگی کے فوراً بعد آپ کو SMS یا رسید کے ذریعے فوری تصدیق بھی موصول ہو جاتی ہے، جو کہ اعتماد اور تسلی کا باعث بنتی ہے۔ آن لائن ادائیگی ماحول دوست بھی ہے کیونکہ اس سے کاغذ کا استعمال کم ہو جاتا ہے اور ڈیجیٹل شعور میں اضافہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: