انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک فیچر جاری کر رہی ہے
واٹس ایپ اپنے یوزر کے لیے کئی فیچرز پر کام کر رہا ہے۔ انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک فیچر جاری کر رہی ہے جس سے گروپ ایڈمن کسی بھی ممبر کے میسج کو سب کے لئے ڈلیٹ کر سکے گا۔
یہ فیچر فی الوقت کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔
ہر کسی کے لیے گروپ پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کی صلاحیت گروپ ایڈمنز کو اپنے واٹس ایپ گروپس کو بہتر طریقے سے ماڈریٹ کرنے کی اجازت دے گی۔ اس خصوصیت کو پچھلے سال دیکھا گیا تھا۔
یہ جاننے کے لیے کہ آیا یہ فیچر آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر دستیاب ہے، اس گروپ میں آنے والے میسجنگ کو ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کریں جس کے آپ ایڈمن ہیں۔ اگر آپ کو "ڈلیٹ فار ایوری ون” کا آپشن نظر آتا ہے، تو اس کا مطلب ہے، یہ فیچر آپ کے اکاؤنٹ پر دستیاب ہے۔
جب آپ کسی دوسرے ممبر کے پیغام کو ڈلیٹ کرتے ہیں، تو دوسرے لوگ ہمیشہ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ نے اس پیغام کو ڈلیٹ کر دیا ہے کیونکہ آپ کا نام چیٹ کے ببل میں ظاہر ہوتا ہے۔
واٹس ایپ مزید بیٹا کے لیے فیچر جاری کرے گی۔