دنیا کی معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے باضابطہ طور پر سوائپ ایبل نیویگیشن بار کا فیچر شامل کر دیا ہے جس سے صارفین کی سہولت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اس فیچر کو کئ مہینوں بعد لانچ کیا گیا ہے جس کا مقصد یوزر انٹرفیس میں بہتری لانا ہے۔
اس تازہ ترین فیچر کی ابتدا تقریباً ایک سال پہلے ہوئی تھی جس میں بیٹا ٹیسٹرز نے سب سے پہلے نئے مینو بار اسٹائل کے ساتھ واٹس ایپ کو چیک کیا تھا۔ پھر اس پر مسلسل کام ہوتا رہا اور اب بالآخر یہ اپ ڈیٹ ہر ایک کے لئے لائیو کر دی گئی ہے۔
اب چار الگ الگ ٹیبز نظر آتے ہیں: چیٹس، اپ ڈیٹس، کمیونٹیز اور کالز۔
پرانے ڈیزائن کے عادی لوگ اس نئے اسٹائل پر کچھ ناپسندیدگی کا بھی اظہار کر رہے ہیں لیکن امید ہے جلد سب لوگ اس کے عادی ہو جائیں گے۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب واًد ایپ نے سٹیٹس متعارف کروائے تھے تو لوگ اس پر بھی ناراض تھے تاہم اب بڑی تعداد اس کا استعمال کرتی ہے۔