واٹس ایپ نے ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے جو صارفین کو نمبر محفوظ کرنے کے روایتی طریقے میں سہولت فراہم کرے گی۔ اب صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں نمبرز محفوظ کرنے کے لیے کسی بھی ڈیوائس کا استعمال کر سکتے ہیں چاہے وہ فون، ویب، یا ونڈوز ایپ پر ہو۔
یہ نیا فیچر صارفین کو “سنک کانٹیکٹ ٹو فون” کی سہولت بھی فراہم کرے گا جس سے وہ منتخب کر سکیں گے کہ آیا نمبر کو موجودہ ڈیوائس میں محفوظ کرنا ہے یا دیگر ڈیوائسز پر بھی سنک کرنا ہے۔
یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہے جو مختلف ڈیوائسز پر ایک ہی اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں یا جنہیں کاروباری اور ذاتی نمبر الگ الگ رکھنے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، واٹس ایپ عنقریب “یوزر نیم” کے آپشن پر بھی غور کر رہا ہے تاکہ نمبر کی ضرورت ختم ہو جائے۔