نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکڑک کی جانب سے بجلی 19 روپے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک حکام نے 20 ارب 27 کروڑ سے 25 ارب تراسی کروڑ روپے کے اضافے کی درخواست دی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے پہاڑ برابر بل سمجھ سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔