اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

نیشنل کمانڈ سینٹر کی جانب سے ویکسن آگاہی پر مشتمل ویڈیو جاری

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
جون 14, 2021
in صحت, لائف سٹائل نیوز
نیشنل کمانڈ سینٹر کی جانب سے ویکسن آگاہی پر مشتمل ویڈیو جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے  ٹیلی کام کمپنی جاز کے اشتراک سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں شہریوں کو کورونا ویکسین کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا ہے نیز ان کی غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے ویکسی نیشن پر قائل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاری اس ویڈیو کے پہلے مرحلے میں  بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ایک فیملی کس قسم کی مشکلات کا شکار ہوتی ہے جبکہ ویڈیو کے دوسرے مرحلے میں یہ بتایا گیا یے کہ اگر ویکسین پہلے دستیاب ہوتی تو کیا فرق پڑتا۔

این سی او سی اور ٹیلی کام کمپنی جاز کے جاری کردہ مشترکہ ویڈیو پیغام میں ایک شخص کرونا وائرس کا شکار ہونے سے لے کر قرنطینہ جانے اور اس دوران پیش آنے والی مشکلات سے متعلق آگاہی پھیلاتا ہے اور وہ بتاتا ہے کہ اس عرصے کے دوران کس طرح وہ خوف کا شکار رہا کہ اس کی وجہ سے اس کی فیملی بھی کرونا کا شکار نا ہو جائے

جاری کی گئی ویڈیو میں ایک خاتون کہتی ہے کہ ان کی بہن کے کرونا میں مبتلا ہونے سے قبل ہی اس کے والد میں کرونا کی علامات ظاہر ہوگئی تھیں جبکہ ایک بزرگ خاتون  کہتی ہیں کہ سانس لینے کی قدر کا ہمیں تب احساس ہوتا ہے جب سانس اکھڑ رہی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں | پاکستان جنرل اسمبلی اقوام متحدہ میں فلسطین کا مسئلہ اٹھائے گا   

ایک درمیانی عمر کا شخص کرونا کا شکار ہوتے ہوئے کہتا ہے کہ ایک دم سے اسے تیز بخار ہو گیا اور اسے سمجھ نہیں آتا تھا کہ وہ اب کیا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک بھر میں عید الفطر کوویڈ19 ایس او پیز کے ساتھ منائی جارہی ہے

اس ویڈیو میں ان افراد سے جب سوال کیا گیا کہ اگر اس وقت ویکسین موجود ہوتی تو وہ کیا کرتے تو تمام نے کہا کہ وہ فورا ویکسن لگواتے کیونکہ یہ ایک نعمت ہے۔

 ویڈیو کے آخر میں پیغام دیا گیا ہے کہ ویکسین نے قوم کی امیدیں دوبارہ بحال کی ہیں جنہیں ختم نہیں ہونے دینا چاہیے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں کرونا  کیسز اور اموات میں کمی ہوئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک میں کوویڈ19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 ہو گئی ہے۔

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا نمبر کیسے تبدیل کریں؟ 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا نمبر کیسے تبدیل کریں؟ 

مئی 12, 2025
آپریشن بنیان المرصوص کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

آپریشن "بنیان المرصوص” کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

مئی 10, 2025
پاکستان بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کا آغاز

پاکستان کا بھارت پر جوابی حملہ: فضائی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ

مئی 10, 2025
پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

مئی 9, 2025
پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے محمد اورنگزیب

پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے: محمد اورنگزیب

مئی 9, 2025
پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

مئی 9, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا نمبر کیسے تبدیل کریں؟ 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا نمبر کیسے تبدیل کریں؟ 

مئی 12, 2025
آپریشن بنیان المرصوص کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

آپریشن "بنیان المرصوص” کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

مئی 10, 2025
پاکستان بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کا آغاز

پاکستان کا بھارت پر جوابی حملہ: فضائی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ

مئی 10, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے