نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسن نا لگوانے والے افراد کو سہولیات فراہم نا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نادرا نے یہ فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی تجویز کے مطابق کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے مشورہ دیا تھا کہ جو افراد ویکسن نا لگوائیں ان کو نادرا دفاتر میں سہولیات نا فراہم کی جائیں جس پرعمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نادرا نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے اس حوالے سے نادرا کو مراسلے بھجوائے گئے ہیں جن میں گزارش کی گئی ہے ویکسینیشن کے عمل میں تیزی لانے کیلئے نادرا دفاتر پر ویکسن نا لگوانے والے حضرات کو سہولیات فراہم کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان جنرل اسمبلی اقوام متحدہ میں فلسطین کا مسئلہ اٹھائے گا
نادرا حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر 2 لاکھ افراد نادرا دفاتر آتے ہیں جبکہ نادرا کی جانب سے اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ویکسی نیشن نا لگوانے والے افراد کو نادرا آفسز میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بات اہم ہے کہنادرا دفاتر میں داخلے کیلئے اب ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہو گا