نادرا نے پاکستان میں ان شہریوں کے لیے ایک خاص لائف ٹائم شناختی کارڈ متعارف کروایا ہے جو رضاکارانہ طور پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے اعضا عطیہ کرنے کے لیے رجسٹر ہوتے ہیں۔ اس کارڈ پر ایک سبز دل کا نشان ہوگا جو ان کے اس نیک فیصلے کی علامت ہوگا۔
ایسے تمام افراد جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے اور وہ اعضاء عطیہ کرنے کے لیے رجسٹرڈ ہیں وہ اپنے قریبی نادرا دفتر جا کر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنا سمارٹ شناختی کارڈ یا NICOP حاصل کر سکتے ہیں۔
نادرا نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے پیدائش اور اموات کے اندراج کے نظام کو جدید بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ شراکت کی ہے۔ اُڑان پاکستان پروگرام کے تحت یہ ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم ملک بھر کے اسپتالوں اور صحت کے مراکز میں متعارف کروایا جا رہا ہے۔
یہ جدید نظام لوگوں کی زندگی کے اہم واقعات جیسے کہ پیدائش اور موت کے ریکارڈ رکھنے میں مدد دے گا۔ یہ منصوبہ نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کے تحت ورلڈ بینک کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔
نادرا نے نئے شناختی کارڈ حاصل کرنے والے افراد کے لیے فیس معاف کر دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ بغیر کسی مالی بوجھ کے رجسٹریشن کروا سکیں۔
اس سے پہلے بھی نادرا نے غیر چپ والا قومی شناختی کارڈ متعارف کروایا تھا جس میں جدید فیچرز اوربہتر سیکیورٹی موجود ہے اور یہ کم قیمت پر دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں لیب رپورٹس آن لائن چیک کرنے کا طریقہ