نادرا شناختی کارڈ کا آن لائن اسٹیٹس کیسے چیک کریں؟
حال ہی میں، نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے مختلف شناختی دستاویزات کے اسٹیٹس کو چیک کرنے کے لیے آن لائن اور ایس ایم ایس پر مبنی سروس شروع کی ہے۔ اب لوگ آسانی سے شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ وغیرہ جیسی دستاویزات کے لیے درخواست کا آن لائن اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔
لہذا، اگر آپ نادرا آئی ڈی کارڈ کا آن لائن سٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ معلوم کرنا چاہ رہے ہیں آپ درست پیج پر ہیں۔
میسج کے زریعے شناختی کارڈ اسٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ
نادرا نے اپنے بیشتر پراجیکٹ کے لیے ایس ایم ایس پر مبنی سروس شروع کی ہے۔ اس سے لوگوں کو گھر سے نکلے بغیر تمام معلومات حاصل کرنے کی سہولت موجود ہے۔ لہذا، مکمل طریقہ کار کے بارے میں جاننے کے لیے درج ذیل ہدایات کو پڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں | گوگل کی 15 ہزار پاکستانیوں کے لئے سکالر شپس
اپنی موبائل میسیج ایپ کھولیں۔ اپنی ایپلیکیشن ٹریکنگ آئی ڈی درج کریں اور اسے 8400 پر بھیجیں۔ آپ کو نادرا کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوگا جس میں شناختی کارڈ کے لیے آپ کی درخواست کی حیثیت سے متعلق تمام تفصیلات درج ہوں گی۔
شناختی کارڈ اسٹیٹس آن لائن کیسے چیک کریں؟
اس طریقہ کو استعمال کرنے کے لیے، آپ کو نادرا کے آفیشل پورٹل پر ایک اکاؤنٹ بنانا ہوگا جس کے بعد آپ کو پاک شناختی پورٹل تک رسائی حاصل ہو گی۔ لاگ ان کرنے کے لیے اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کریں۔ اگلی اسکرین پر، آپ کو شناختی کارڈ ک آپشن نظر آئے گا۔ اپنی درخواست کا اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے "ابھی اپلائی کریں” پر کلک کریں۔ آپ کی اسکرین کے اوپری بائیں جانب، آپ کو "موجودہ ایپلی کیشنز” کا اختیار نظر آئے گا۔ شناخری کارڈ کے آن لائن اسٹیٹس چیک کے لئے "ٹریکنگ آئی ڈی” پر کلک کریں۔