نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپریل 2025 سے سمارٹ قومی شناختی کارڈ (سمارٹ CNIC) اور بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ب فارم) کے اجرا کے لیے نئی فیسوں کا اعلان کر دیا ہے۔
سمارٹ شناختی کارڈ کے لیے نئی فیس کچھ اس طرح ہے: نارمل پراسیسنگ کے لیے فیس 750 روپے، ارجنٹ پراسیسنگ کے لیے 1500 روپے، جبکہ ایگزیکٹو پراسیسنگ کے لیے 2500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ب فارم کے لیے نئی فیس ریگولر پراسیسنگ کے لیے 50 روپے اور ایگزیکٹو پراسیسنگ کے لیے 500 روپے ہے۔
ب فارم کیا ہے؟
ب فارم بچے کا پہلا سرکاری شناختی دستاویز ہوتا ہے جو نادرا میں بچے کی رجسٹریشن کے وقت جمع کروایا جاتا ہے۔ یہ فارم بچے کے لیے صحت، تعلیم اور دیگر سرکاری سہولیات حاصل کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے۔
نادرا نے حال ہی میں اپنے سسٹم کو جدید بنایا ہے تاکہ عوام کے لیے درخواست کا عمل آسان اور تیز تر ہو جائے۔ اب شہری نادرا کے قریبی رجسٹریشن سینٹر پر جا کر یا آن لائن ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
نادرا نے تمام شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے شناختی دستاویزات وقت پر بنوائیں یا ان کی تجدید کروائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو اور سرکاری سہولیات حاصل کرنے میں آسانی رہے۔
یہ بھی پڑھیں :