مئی 20 2020: (جنرل رپورٹر) ملک بھر کے مختلف صوبوں میں آج سے مسافر ٹرینیں چل پڑیں گی– پہلے مرحلے میں تیس ٹرینیں چلیں گی- جبکہ راولپنڈی تا کراچی آج پہلی ٹرین چلائی جائے گی
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایس او پیز کے تحت ٹرینیں چلانے کا حکم دے دیا ہے- شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ آج سے ٹرینیں چلا رہے ہیں تاہم ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا
ایس او پیز متعلق ریلوے حکام زرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی مسافر کے رشتہ دار کو ریلوے اسٹیشن حدود میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی- ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا جبکہ سیناٹائزر سے ہاتھ دھلوانا ریلوے کا کام ہے وہی کرے گا- مسافر کو ایک گھنٹہ پہلے ریلوے اسٹیشن پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں
ریلوے اسٹیشن حکام زرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کے درمیان فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا جس کے تحت صرف 60 فیصد مسافر سفر کر سکیں گے جبکہ چالیس فیصد نشستیں خالی رہیں گی
وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ ریزرویشن وفاتر بند رہیں گے تاہم مسافروں کو آن لائن ٹکٹ لینے کی ہدایات کی گئی ہیں- پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں سے کل ملا کر 30 ٹرینیں چلیں گی جبکہ آج ٹرین کی پہلی روانگی صبح دس بجے راولپنڈی سے کراچی ہو گی- فی الحال کراچی سے ٹوٹل 9 ٹرینیں چلیں گی جبکہ مجموعی طور پر سب صوبوں سے چلنے والی ٹرینوں کی تعداد 30 ہے
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی بندش کے باعث ریلوے ٹرینوں کی بندش کو دو ماہ ہو چکے تھے جو کہ 25 مارچ سے بند کی گئی تھیں
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز ایس او پیز کے تحت ریلوے ٹرینز کو چلانے کی ہدایت کی تھی جس کے تحت آج سے ملک مے مختلف حصوں میں ٹرینوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ ٹکٹ صرف آن لائن بک ہو سکتی ہے