تھورا سا پیچھے چلیں تو آپ کو یاد ہو گا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے چار سال قبل 17 جولائی کو لارڈز ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 75 رنز کے فرق سے پاکستان نے میچ جیتا تھا۔ اسی میچ میں مصباح الحق جو کہ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے، انہوں نے شانداز سینچری کے بعد جاندار پش اپس لگائے تھے جن کا چرچا دنیا بھر میں ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 17 جولائی 2016 کو چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوران پہلے ہی ٹیسٹ میچ نیں انگلینڈ جے خلاف 75 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس فتح کا جشن کو پاکستانی ٹیم کو لارڈز کے میدان سے ملی تھی، پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شاندار انداز سے منایا۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ لارڈز کے میدان میں پاکستانی ٹیم کی جیت ان کے لئے ایک کپتان ہونے کے ناطے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ لارڈز کا گراؤنڈ ایک تاریخی گراؤنڈ ہے اور یہاں پر جیتنا کسی بھی کپتان کے لئے ایک اسپیشل وکٹری ہی ہوتی ہے جبکہ ہمارے لئے یہ فتح کا دن ایک تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔
اس ہونے والی فتح میں پاکستانی ٹیم نے اپنے کپتان کے ہمراہ پش اپس کئے اور سلیوٹ کئے تھے جن کا چرچا پوری دنیا میں ہوتا رہا۔
مصباح الحق کی جانب سے ہونے والے پش اپس اور سلیوٹ اپنے ملک کے سپاہیوں یعنی ہاک فوج کو خراج تحسین ہیش کرنے کے لئے کئے گئے تھے۔
آج چار سال گزرنے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر مصباح الحق کے ان جاندار پش اپس کا چرچا جاری ہے اور لوگ مصباح الحق کی اس وکٹری کو یاد کر رہے ہیں جو تاریخی کامیابی انہوں نے نے انگلینڈ کے خلاف حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ مصباح الحق کی جانب سے برطانیہ کے دورے سے واپسی پر پاک آرمی کے زیر انتظام ہونے والے کاکول اکیڈمی ٹریننگ کیمپ میں بھی حصہ لیا گیا تھا۔