مسئلہ کشمیر
مسئلہ کشمیر اب بھی اقوام متحدہ کے چارٹر پر ہے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بارہا اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اب بھی اقوام متحدہ کے چارٹر پر موجود ہے اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔
آزاد جموں کشمیر کی سیکٹری جنرل
صدر آزاد جموں کشمیر کی سیکٹری جنرل اقوام متحدہ سے بات چیت
یہ بھی پڑھیں | سال 2025 میں چین کے ساتھ جنگ کا امکان ہے، امریکی جنرل
یہ بھی پڑھیں | پاکستان جنوبی ایشیا میں اہم شراکت دار ہے، پیوٹن
ان خیالات کا اظہار آج اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے سیاسی و امن امور محمد خالد کھیاری اور اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے انسانی حقوق کمیشن الزی برانڈز کہریز نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے نیویارک میں تفصیلی ملاقات میں کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
صدر آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں کیونکہ بھارت نے 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں شروع کر دی ہیں۔
اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔