وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ٹویٹر پر 80 فیصد فالورز "جعلی” ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما کے شوہر کے نام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بیگم صفدر اعوان نے ٹویٹر دھاندلی میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے سیکڑوں ہزار فالوور "جعلی” ہیں لیکن یہ حیرت کی بات ہے کہ ان جعلی فالورز کی تعداد 80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ کل ساڑھے پانچ ملین فالورز میں سے 5.19 نے مریم کی ایک ٹویٹ کو بھی پسند نہیں کیا۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ 2.37 ملین فالورز کا تعلق "مردہ” اکاؤنٹس سے ہے جو کہ ٹویٹر پر غیر فعال ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو "کیلیبری رانی” قرار دیا اور کہا کہ مریم نواز کے دس لاکھ فالورز کے اپنے کوئی فالورز نہیں ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تغا کہ پاکستانی لوگ کیلبری ملکہ بیگم صفدر اعوان کی چالاک سکیموں سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی اور شریف خاندان نے آپس میں ہاتھ ملا رکھا ہے۔
دوسری پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہء کہ عوام گندم کے آٹے اور چینی کی قیمتوں پر رونے لگے ہیں اور دوسری جانب تمام وزیر مریم نواز کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پریشان ہو گئے ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف سے مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت برداشت نہیں ہو رہی کیوں کہ پاکستان کے نوجوان مریم کو اپنی پسندیدہ رہنما مانتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے ان لوگوں کو اپنی کابینہ میں شامل کیا ہے جو دوسروں کو برا بِھلا کہنے کے سوا کچھ نہیں کرتے ہیں اور انہیں اس کے بدلے حکومت کے خزانے سے معاوضہ دیا جاتا ہے۔