پاکستان–
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب نے ن لیگ اور بالخصوص مریم نواز پر سخت تنقید کی ہے۔
انہوں نے مریم نواز کو ایک نادان بچی قرار دیا اور کہا کہ جو ٹون اور لہجہ یہ استعمال کرتی ہیں وہ سیاست میں نہیں چلتا ہے۔
امجد شعیب نے کہا کہ یہ بات تو طے ہے کہ ن لیگ نے بےتحاشہ کرپشن کی ہے۔ پہلے یہ کہتے تھے کہ ساری جائیدادیں ہماری ہیں اور مکمل ثبوت ہیں پاس لیکن جب بات عدالت گئی توصرف قطری خط نکلا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے قطری خط کی طرف یہ نہیں آتےجو کہ اصل معاملہ ہے۔ کبھی تقریریں دکھائیں گے تو کبھی مختلف لوگوں کو ان کے خلاف فیصلے کا ذمہ دار ٹھرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان جنرل اسمبلی اقوام متحدہ میں فلسطین کا مسئلہ اٹھائے گا
اس نے مزید کہا کہ نوازشریف کی تقریر میں ہمیشہ یہ ذکر ہوتا ہے کہ کیسے آپ کے منتخب کردہ وزیر اعظم کو اتارا گیا جس میں مشرف دور کے مارشل لاء کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے۔
جو لیڈر ہوتا ہے اپنے رونے دھونے نہیں سناتا بلکہ قوم کی بات کرتا ہے عوام کی بات کرتا ہے جبکہ ن لیگ کے لیڈران نے تقریروں میں ہمیشہ اپنا رونا رویا ہے۔