روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تیل کی عالمی منڈی کو مستحکم کرنے کے لیے اوپیک پلس پروڈیوسر گروپ کے ساتھ اپنے تعاون پر مثبت بات چیت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز فون پر ہونے والی بات چیت 24 فروری کو یوکرین پر روس کے حملے کے بعد رہنماؤں کی دوسری بات چیت ہے جس میں سعودی عرب کی جانب سے پہل کی گئی۔
زرائع نے تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ دونوں نے یوکرین اور یمن جنگوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ولی عہد کو پوتن کی طرف سے ایک فون کال موصول ہوئی لیکن انہوں نے اوپیک پلس یا توانائی کے تعاون کا خاص طور پر ذکر نہیں کیا۔
سعودی ریڈ آؤٹ کے مطابق، انہوں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں | واٹس ایپ گروپ چیٹس میسج میں ایموجی رئیکشن شامل کر رہا ہے
محمد بن سلمان نے یوکرین کے بحران کے سیاسی حل اور سلامتی اور استحکام کے حصول کی کوششوں کے لیے مملکت کی حمایت کی بھی تصدیق کی۔
سعودی عرب اور خلیج فارس کے دیگر بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک نے اب تک پیداوار بڑھانے کے امریکی مطالبات کے خلاف مزاحمت کی ہے کیونکہ یوکرین کے بحران اور روسی برآمدات پر ممکنہ پابندیوں کے خدشات کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
زرائع کے مطابق، پیوٹن کی سعودی ولی عہد کے ساتھ عوامی طور پر اعلان کردہ آخری بات چیت 3 مارچ کو ہوئی تھی۔
چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق، محمد بن سلمان نے جمعہ کو چینی صدر شی جن پنگ سے بات کی اور یوکرین پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں کہا گیا تھا کہ بیجنگ سعودی عرب کے ساتھ توانائی، تجارت اور اعلیٰ ٹیکنالوجی میں "اعلیٰ سطح” تعاون کا خواہاں ہے۔