اپریل 29 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے زریعے ملک کے مختلف حصوں میں لایا گیا جہاں سے احتیاطی تدابیر کے تحت قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق دبئی اور ابوظہبی سے 4 خصوصی پروازوں کے زریعے مسافرین کو ملک لایا گیا- یہ تمام افراد اسلام آباد, ملتاب اور فیصل آباد آئے جہاں سے ان تمام کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے- جبکہ ابوظہبی میں کورونا وائرس کی عالمی وباء سے انتقال کر جانے والے پاکستانی کی میت بھی لاہور منتقل کر دی گئی ہے
پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے 130 پاکستانی مسافر فیصل آباد پہنچے جہاں ان کی اسکریننگ کی گئی- اسکریننگ کے بعد 93 مسافروں کو جی سی یونیورسٹی قرنطینہ میں جبکہ 3 مسافرین کو مختلف ہوٹلز کے قرنطینہ سیبٹرز میں رکھا گیا- ضلعی انتظامیہ فیصل آباد نے کہا ہے کہ آنے والے تنام بیرون ملک ساتھیوں کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے
ضلعی انتظامیہ ملتان کے مطابق دبئی سے آنے والی خصوصی پرواز کے زریعے 284 مسافر ملتان شہر پہنچے ہیں جہاں انہیں مختلف مقامات پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے- گزشتہ شب پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے زریعے دبئی ابوظہبی میں پھسنے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا جبکہ عرب امارات میں انتقال کر جانے والے پاکستانی کی میت کو بھی لاہور میں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے
اسلام آباد ائیرپورٹ زرائع کے مطابق 209 پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے زریعے اسلام آباد پہنچے ہیں جنہیں ضروری اسکریننگ کے بعد مختلف قرنطینہ سینٹرز میں منتقل کر دیا گیا ہے
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے ہھیلتے ہیں دنیا بھر کے ممالک نے لاک ڈاؤن کا آگاز کر دیا جن میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے- لاک ڈاؤن سے بہت سارے دوسرے ممالک کے شہری دوسرے ملکوں میں پھنس کر رہ گئے- اسی اثناء بہت سارے پاکستانی متحدہ عرب امارات میں سے واپسی کے منتظر تھے جنہیں گزشتہ شب پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے زریعے وطن واپس لایا گیا ہے تاہم ضروری اسکریننگ کے بعد تمام کو قرنطینہ سینٹرز منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ ہو گا