لاہور 14 اگست پر مینارِ پاکستان میں ہراسگی کی شکار خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم بیگ نے پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں اپنے گھر کا غلط ایڈریس لکھوایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بزرگ جوڑے نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کے گھر کا ایڈریس ٹک ٹاکر کی جانب سے لکھوایا گیا یے جس کی وجہ سے پولیس یہاں آتی ہے سور ہمیں تنگ کرتی یے۔
ویڈیو میں بزرگ خاتون کو پریشانی کی حالت میں یہ کہتے دیکھا جا سکتا ہے کہ پتہ نہیں ہمارے ساتھ کس نے دشمنی کی ہے۔ بزرگ خاتون نے بتایا کہ ہمارے گھر دن میں 7 دفعہ لوگ آچکے ہیں اور ہم سے اس متعلق سوال کرتے ہیں جس کا ہمیں کچھ علم ہی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں |ملک امین برسوں سے مسلم لیگ ن کے خلاف ہیں۔
بزرگ خاتون بتایا کہ ہمیں تو اس ٹک ٹاکر نے محلے میں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محلے دار ہم سے مختلف قسم کے سوال کر رہے ہیں اور ہم ان سوالوں سے تنگ آ چکے ہیں۔
انٹرویو لینے والے بزرگ خاتون سے پوچھا کہ کیا آپ اس لڑکی کو جانتے ہیں تو بزرگ خاتون اور آدمی نے یک زبان ہو کر کہا کہ ہم تو اس لڑکی کی شکل اور نام دے ہی واقف نہیں ہیں۔
خاتون نے بتایا کہ محلے دار ہم سے عائشہ متعلق پوچھتے ہیں کہ وہ تمہاری کون ہے اور روزانہ پولیس تمہارے گھر کیوں آرہی ہے؟
بزرگ خاتون نے بتایا کہ وہ نہیں جانتی کہ ان کا ایڈریس کیوں لکھا گیا ہے اور جس نے بھی ایسا کیا ہے اسے سزائے موت ہونی چاہیے۔