پاکستان پیپلرز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ کراچی سے کراچی کی ضروریات پوری ہوں گی اور وزیر اعظم ہماری توقعات ہر پورا اتریں گے۔
انہوں نے وفاق سے کہا کہ سندھ کو پیسہ نا ملنے کے بیانات کو روکا جائے یہ ان کے باپ کا پیسہ نہیں ہے جو سندھ کو نہیں ملے گا۔ کہا کہ سندھ والوں کے پیسے سے وفاق چلتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ بزدار کو تو پیسے ملیں لیکن مراد علی شاہ کو نا ملیں۔
سندھ کے لوگ اس انتظار میں ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان آئیں اور سندھ کے لئے کوئی کام کریں۔ پہلی بار لگ رہا ہے کہ عمران خان کراچی کے لئے سنجیدہ ہیں۔ بلاول بھٹو نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ صرف کراچی کے تین نالوں کی صفائی کر لینے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا بلکہ بارش متاثرین اور سیلاب زدگان کی امداد کا باقاعدہ انتظام کرنا ہو گا۔ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے لوگوں کے گھر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ ایسے لوگوں کو دوبارہ گھر بنانے میں تعاون کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز وزیر اعلی ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں انہوں نے آرمی چیف کے دورہ کراچی کا بھی خیر مقدم کیا. انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم پورے صوبے کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں سندھ کو پیسہ نہیں دیں گے ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ یہ پیسہ ان کے باپ کا نہیں ہے۔