اپریل 25 2020: (جنرل رپورٹر) لاہور میں یوٹیلیٹی ازٹورز کارپوریشن مے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجا سٹورز بند کر رکھے تھے- جبکہ مطالبات کی منظوری کے بعد آج پھر یوٹیلیٹی اسٹورز کھول دئیے گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک دن کی ہڑتال کے بعد دوبارہ یوٹیلیٹی اسٹورز کھول دئیے گئے ہیں- یوٹیلی اسٹورز کی یونین کا کہنا تھا کہ ہمارے انتظامیہ سے معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کھول دئیے گئے ہیں
زرائع کے مطابق یوٹیلی اسٹورز یونین نے انتظامیہ کو مطالبات پورے کرنے کے لئے دس روز کا الٹی میٹم دیا ہے- اگر دس روز کے اندر مطالبات پورے نا کئے گئے تو یوٹیلٹی اسٹور ملازمین کی جانب سے دوبارہ ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا
دوسری جانب یوٹیلیٹی انتظامیہ نے یوٹیلٹی اسٹورز یونین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ دس روز کے اندر ان کے تمام بقایاجات اور دیگر مطالبات پر عمل درآمد ہو گا- یوٹیلیٹی انتظامیہ کے اس اعلان کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز یوننین نے اپنی ہڑتال ختم کر کے دوبارہ صارفین کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر سامان کی فراہمی شروع کر دی ہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں یوٹیلیٹی اسٹورز یونین نے احتجاجا تمام یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کر دیا تھا جس کے باعث لوگ رمضان پیکج یا کسی بھی قسم کی خریداری سے محروم رہے تھے- تاہم انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد 10 دن کے الٹی میٹم کے ساتھ دوبارہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو بحال کر دیا گیا ہے
یاد رہے کہ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر ماہ رمضان المبارک کے دنوں میں رمضان پیکج دستیاب ہو گا جس سے غریب طبقہ اپنی ضروریات کو بقدر سستا پورا کر سکے گا