لاہور ہائیکورٹ نے مری کو ضلع کے طور پر بحال کر دیا
لاہور ہائی کورٹ نے آج جمعہ کو پنجاب کی نگراں حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے مری کو ضلع کے طور پر بحال کر دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس تنویر سلطان نے کیس کی سماعت کی اور نگراں حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
حال ہی میں لاہور ہائی کورٹ نے گجرات کو ڈویژن اور وزیر آباد کو بطور ضلع بحال کر دیا۔
نگراں حکومت نے نوٹیفیکیشن معطل کیا تھا
محسن نقوی کی زیرقیادت نگراں حکومت نے 15 فروری کو گجرات، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کے اضلاع کے علاوہ جلالپور جٹاں اور کنجاہ تحصیلوں کے نئے انتظامی ڈویژن کی تشکیل کے نوٹیفکیشن کو عام انتخابات کے انعقاد تک معطل کر دیا تھا۔
.یہ بھی پڑھیں | نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر لیا
.یہ بھی پڑھیں | وزیراعظم کی مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت
واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ سال صوبے میں پانچ نئے اضلاع کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو اضلاع کی حیثیت کو بڑھاتے ہوئے پانچ نئے اضلاع کی تشکیل کی منظوری دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب کے شہریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔