وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دریائے راوی کے کنارے نیا شہر آباد کرنے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جبکہ اس منصوبے کی کل لاگت کا تخمینہ 50 ہزار ارب روہے لگایا گیا ہے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر لاہور میں نیا شہر نا بنایا گیا اور اقدامات نا کئے گأے تو اس کا حال بھی کراچی والا ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر اعظم عمران خان نے شاہدرہ میں "راوی ریور فرنٹ اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ لاہور کو بچانے کا منصوبہ ہے اگر اس کی تکمیل نا کی گئی تو لاہور شہر کا حال بھی کراچی والا ہو جائے گا۔ اس پراجیکٹ سے زیر زمین پانی کی سطح بلند ہو جائے گی جس سے لاہور بہت سارے مسائل سے بچ جائے گا۔
زرائع کے مطابق راوی سٹی اسلام آباد کے بعد دوسرا منصوبہ بندی والا شہر ہو گا اور اس میں مزید 13 شہر آباد ہوں گے۔ اس پراجیکٹ میں ایک کلومیٹر وسیع اور 46 کلومیٹر لمبی ایک جھیل بھی شامل ہے جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار ایکڑ پر مشتمل یہ شہر ہو گا جس میں ماحولیاتی آلودگی کو قابو کرنے کے لئے 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
وزیر اعظم کی جانب سے افتتاحی تقریب کے دوران مزید بتایا گیا کہ یہ منصوبہ 50 ہزار ارب روہے کا منصوبہ ہے جبکہ اس میں پرائیوٹ پارٹنر شپس بھی شامل ہیں اور اوورسیز پاکستانیز کو چاہیے کہ اس میں سرمایہ کاری کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ آسان نہیں بہت مشکل ہے، ہمیں اس رستے میں کئی مشکلات آئیں گی لیکن محنت کے ساتھ اسے پورا کرنا ہو گا۔ اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر یہ منصوبہ آسان ہوتا تو 2004 سے پہلے تک کی حکومتیں اس کو بنا چکی ہوتیں لیکن افسوس ہے کہ ہمارے ماضی کے حکمرانوں نے بس اورینج ٹرین اور میٹرو بس پر زور دیا ہے جس سے 28 ارب روپے کی سبسڈیز دی گئیں اور ملک مقروض ہو گیا۔ مزید کہا کہ ہم نے دو سال میں بہت مشکلات جھیلی ہیں جہاں ہم کوئی قدم اٹھانے لگتے یہ سب این آر او کے لئے جمع ہو جاتے اور کہتے کہ ہم آپ کا کشمیر اہشو اور ایف اے ٹی ایف کے بل پاس کرنے میں تب ساتھ دیں گے جب ہمیں این آر او ملے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب میں نے کشتیاں جلا دی ہیں اور پیچھے نہیں ہٹوِں گا۔