فیول ایڈجسٹمنٹ پر بجلی کے نرخوں میں 46 پیسے اضافہ
بجلی کے صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ نیشنل الیکٹرسٹی اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 46 پیسے اضافے کی اجازت دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر خصوصی ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا
تفصیلات کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2022 کے مہینوں کے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ چارجز کے تحت منظوری دی گئی۔
بجلی کے نرخ میں 46 پیسے فی یونٹ اضافے سے صارفین پر 15.45 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
یہ اضافی چارجز اپریل سے جون تک بجلی کے صارفین سے لیے جائیں گے۔ نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے جو اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی