فیروز خان نو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں، ان کی جانب سے ان کے مداحوں کے لئے ایک معنی خیز پیغام جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیروز خان نے سوشل میڈیا رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی ہونے یا بننے سے پہلے ہماری حیثیت ایک انسان کی سی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمیں اشرف المخلوقات کہا جاتا ہے۔
انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسلام ان لوگوں کے لئے اللہ تعالی کی جانب سے ایک نظم و ضبط کا سلسلہ ہے جن لوگوں کا ایمان مضبوط ہے اور ان کے اندر انسانیت ہے۔ انہوں یہ بات کر کے سمجھایا کہ لہذا ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہم انسان ہونے سے پہلے مسلمان نہیں ہو سکتے۔
آپ فیروز خان یہ ٹویٹ اس لنک پر کلک کر کے بھی دیکھ سکتے ہیں۔
– before anything we are humans and that’s what we were called Ashraf-Ul-makhluqat for.
— Feroze Khan (@ferozekhaan) July 29, 2020
Islam is Allah’s rule of discipline, for those who believe…. so before you’re human you can’t be Muslim. 🌹 be human to the nature be human to other human…. just be human.
اداکارہ فیروز خان نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام بھی ہمئن انسانیت کا ہ8 درس دیتا ہے لہذا ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے بھی ہمیں اپنے اندر انسانیت کو اجاگر کرنا چاہیے۔
اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ ہمیں دوسروں کے ساتھ گلاب جیسا خوبصعرت رویہ رکھنا چاہیے اور ایک اچھا انسان بن کر رہنا چاہیے۔
یہ بھی واضح رہے کہ فیروز خان نے رواں برس کے مہینے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری کو چھوڑ رہے ہیں اور اب وہ اسلام کی خدمت کریں گے جبکہ ان کی جانب سے دوبارہ شوبز انڈسٹری میں واپسی ہو گئی ہے۔ جلد ہی فیروز خان زارا نور عباس کے ساتھ ایک ٹیلی وفلم میں دیکھے جا سکیں گے۔ زرائع کے مطابق ان کی نئی فلم اس عید الاضحی پہ ریلیز ہو گی جس کے ہدایت کار احسب تالش ہیں۔