فہد حسین وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی
ایک سال عہدے پر رہنے کے بعد، سابق صحافی فہد حسین نے آج منگل کو اعلان کیا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
فہد حسین نے کہا کہ مجھے عوامی عہدے پر خدمات انجام دینے کا موقع دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں۔ میں نے خود دیکھا کہ کس طرح وزیر اعظم نے مشکل وقت میں متعدد فالٹ لائنوں کو نیویگیٹ کیا۔ اس سے بہتر کوئی اور نہیں کر سکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں | لڑکوں کے 100 اسلامی نام جانئے
فہد حسین کی خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے ان کے "دانشمندانہ مشوروں” سے بہت فائدہ ہوا ہے۔ میں نے آپ کو ایک شاندار ٹیم پلیئر اور ایک عظیم انسان پایا۔ آپ کے مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک تمنائیں ہیں۔
فہد حسین کو گزشتہ سال مئی میں وزیر اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔
فہد حسین ایک ممتاز صحافی تھے جنہوں نے پہلے دی نیوز، دی ایکسپریس ٹریبیون،
اور ڈیلی ڈان سمیت کئی مقامی اشاعتوں کے ساتھ کام کیا