فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کو مبینہ طور پر آج بدھ کی صبح لاہور میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پارٹی رہنما فرخ حبیب نے بتایا کہ فواد چوہدری کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔
یہ گرفتاری اس وقت کی گئی جب فواد چوہدری نے ملک کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی سازش پر پاکستان کی حکومت پر عوامی سطح پر تنقید کی۔
تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 153-اے (گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)، 506 (مجرمانہ دھمکی)، 505 (عوامی فساد کو ہوا دینے والا بیان) اور 124-اے (غداری) کے تحت تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
فواد چوہدری اور پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن اس سے قبل لاہور میں عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے تھے جہاں ان کا دعوی تھا کہ پارٹی سربراہ عمرنا خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | عمران خان کا بشریٰ بی بی کے ساتھ دو بار نکاح ہوا، مفتی سعید کا انکشاف
یہ بھی پڑھیں | پنتالیس پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے استعفے واپس لے لئے
پی ٹی آئی رہنماؤں کی مذمت
پی ٹی آئی کے کئی دیگر رہنماؤں نے بھی فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک لاقانونیت والی ریاست بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں پاکستان ان قانون شکن قانون سازوں اور کرپٹ قانون نافذ کرنے والے افسران کے ہاتھوں ایک لاقانونیت کا شکار ہو چکا ہے!
پی ٹی آئی کارکنان زمان پارک جمع
پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں لاہور کے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو رہے ہیں کیونکہ عمران خان کی آنے والی گرفتاری کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔