سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے پیپلز پارٹی سے اتحاد کرنا ہوتا تو وہ بہت پہلے کر چکے ہوتے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کر کے حکومت کرنے کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جب میں نے عمران خان صاحب سے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا کہا تو عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد کرنے سے بہتر ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھ جائیں کیونکہ زرداری کرپشن کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں | چھ دن کا الٹی میٹم: عمران خان کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
لانگ مارچ کا ذکر کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک بھر سے لاکھوں لوگ آئے۔
انہوں نے کہا کہ قومی جماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش پر ریاست کو سوچنا چاہیے۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ ان کے حکومت میں آنے کا مقصد خود کو این آر دینا تھا، وہ حکومت میں صرف اپنے کاروبار سے جان چھڑانے کے لیے آئے تھے