عید الفطر کی خوشیاں اور بھی دوبالا ہو سکتی ہیں اگر آپ اپنی گلی یا قریب کسی سٹریٹ شاپ سے وہ کچھ کھائیں جو آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔
جی ہاں، عید کا دن ہو اور آپ قریبی فوڈ سٹریٹ شاپ سے کچھ چٹی پٹی چیز نا کھائیں تو گویا عید کو انجوائے ہی نہیں کیا ہے۔
آئیے ایسے پانچ کھانوں متعلق جانتے ہیں۔
اول۔ دہی بھلے
دہی بھلے پاکستان کی مشہور چاٹ ہے جسے نوجوان بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ عید کے دنوں میں بالخصوص دہی بھلے آپ کو قریبی فوڈ شاپ سے مل سکتے ہیں۔ یہ چاٹ بھلوں اور دہی سے مل کر بنتی ہے جس میں مختلف قسم کی چٹنیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔
دوم۔ فروٹ چاٹ
فروٹ چاٹ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے مختلف پھلوں کو ملا کر بنائی جاتی ہے۔ اس میں سیب کیلا اور انگور بالخصوص ہوتے ہیں جبکہ ساتھ کریم بھی شامل کی جاتی ہے۔ فروٹ چاٹ بہت لذیذ ہوتی ہے جسے پاکستان میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | اس عید پر آپ فیشن ایبل کیسے لگ سکتے ہیں؟
سوم۔ گول گپے
گول گپے گول اندر سے خالی ‘گپوں’ کے اندر آلو چنوں والی سادہ چاٹ بنا کر بنائے جاتے ہیں. اس کے ساتھ ملنے والا کٹھا پانی بالخصوص بہت مزے کا ہوتا ہے۔
چہارم۔ بریانی
عید میں بریانی کھائے بغیر عید ہوتی کب ہے۔ بریانی گھر کی تو اچھی ہوتی ہے لیکن باہر کا چسکا کچھ زیادہ مزے کا لگتا ہے۔ ایسے میں عید کو قریبی سٹریٹ شاپ سے بریانی کھانا آپ کے مزے کو دوبالا کر سکتا ہے۔
پنجم۔ آئسکریم۔
عید کو بالخصوص گلیوں میں آئسکریم والے چکر لگاتے ہیں تا کہ وہ بچوں کو زد کرنے پر مجبور کر سکیں۔ تاہم آئسکریم بچوں بڑوں سب کی پسند ہوتی ہے۔ عید کے موقع پر معود کی مناسبت سے فیملی کا مل کر آئسکریم کھانا آپ کو خوشیاں دے سکتا ہے۔