چئیرمین ای او بی آئی اظہر حمید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی سے پہلے پہلے تمام واجبات اور پینشن کی ادائیگی کر دی جائے گی۔ عید سے پہلے 8500 پینشن کی مد میں اور 6000 واجبات کی مد میں ادا ہوں گے۔
اظہر حمید چئیرمین ای او بی آئی نے کہا ہے کہ پینشن لینے والے حضرات یکم ستمبر سے یوٹیلیٹی اسٹورز سے تمام سامان 10 فیصد رعایت پر خریدنے کے اہل ہوں گے جبکہ اس پر بھی کام ہو رہا ہے کہ پینشن والے حضرات کو ان کی پینشن گھر پہنچائی جائے اور انشورینس بھی کی جائے۔
اظہر حمید نے واضح کیا کہ ای او بی آئی کی ڈیجیٹلائزیشن پر کام ہو رہا ہے جو دو سال میں مکمل ہو گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کی ڈیجیٹلائزیشن پر تقریبا 50 کروڑ اخراجات کا تخمینہ ہے۔
انہوں نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ سرینا ہوٹل، او آئی سی ٹاور، آئی ایٹ، جوہر ٹاؤن لاہور والے منصوبے بھی ہم فعال کر رہے ہیں جبکہ ان چار منصوبوں سے ہمیں 3 سے 4 ارب رینٹل آمدنی حاصل ہو گی۔
اء او بی آئی کے چئیرمین اظر حمید نے بتایا کہ تحویز ہے کہ املائرز اور املائیز کا حصہ ایک ایک فیصد تک بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امپلائرز اور امپلائیز کی مجموعی طور پر شراکت 8 فیصد ہو جانے پر ہمیں 36 ارب روپے حاصل ہوں گے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے ای او بی آئی نے پینشن میں کچھ اضافہ کیا تھا جس کے بعد پینشن لینے والوں کو بقایاجات کی ادائیگی کے سلسلے میں اگست کا وقت دیا تھا نیز واجبات کی مد میں 2۰4 ارب روپے بھی ادا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔