عید الفطر مسلمانوں کے لئے ایک انتہائی پرمسرت تہوار ہے جو رمضان المبارک کے 29 یا 30 روزے رکھنے کے بعد منایا جاتا ہے۔ اس روز اللہ تعالی پورے رمضان کے برابر جتنے کی لوگوں کی بخشش فرماتا ہے، اس ایک رات کو بخش دیتا ہے۔
مسلمان عید الفطر کو نیا لباس پہنتے اور اچھے کھانے بناتے ہیں۔ بچوں کو عیدی بصورت نقدی دی جاتی ہے۔ چھوٹے بڑے لوگ خوش خوش نظر آتے ہیں اور ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد دیتے ہیں۔
آپ کو بھی چاہیے اس عید الفطر 2024 پر خوب خوشیاں اور مسکراہٹیں بانٹیں۔ عید کے اس پرمسرت موقع پر غریب بھائیوں بہنوں کو مت بھولیں۔ صدقہ فطر کے علاوہ بھی صدقہ خیرات کریں۔
اپنے اردگرد کے لوگوں کا خاص خیال رکھیں۔ کوئی ایسا شخص جو عید کی خوشیوں سے محروم ہو اس کو خوشیاں لے کر دیں۔ اس کی ضرورت کا اہتمام کریں۔ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔
عید کی نماز پڑھ کر سب جان اور انجان لوگوں سے خوش ہو کر ملیں اور عید کی مبارکباد دیں۔
عید کی مبارکباد دینے کی مسنون دعا یہ ہے : تقبل اللہ منا ومنکم (اللہ میرے اور آپ کے اعمال صالح قبول فرمائے۔ آمین)