پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی تاکہ مسافروں کو مختلف شہروں تک سفر میں آسانی فراہم کی جا سکے۔
ترجمان کے مطابق یہ خصوصی ٹرینیں 2 جون سے 4 جون کے درمیان مختلف اسٹیشنوں سے روانہ ہوں گی۔
ریلوے کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق:
پہلی ٹرین 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی کینٹ سے لاہور روانہ ہوگی۔
دوسری ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کینٹ کے لیے چلے گی۔
تیسری ٹرین 3 جون کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔
چوتھی ٹرین 3 جون کو رات 8 بجےکراچی سٹی سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔
پانچویں ٹرین 4 جون کو رات 8 بجے کراچی کینٹ سے لاہور روانہ کی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ پہلی، دوسری اور چوتھی ٹرینوں کے لیے کوچز کو کیریج ورکشاپس سے تیار کیا جائے گا جبکہ تیسری اور پانچویں ٹرینوں میں پہلے سے تیار کردہ ریکس (rakes) استعمال ہوں گے۔
ماہرین کے ابتدائی پیش گوئی کے مطابق عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون 2025 کو منائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا