پاکستان میں ان دنوں سیاسی ماحول کافی گرم ہے اور ایک دوسرے پر تنقید شدت اختیار کر گئی ہے۔
ان حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں بلاول بھٹو پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ چوہے نہیں بلکہ ریٹ یعنی چوہا ہیں۔
لوگ ان کی اس ویڈیو کو انجوائے کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | یوم پاکستان: پاک فوج کی جانب سے توپوں کی سلامی
بلاول بھٹو نے مزید کیا کہا؟
بلاول بھٹو نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بیوقوف ہے، لڑائی سے بھاگ رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ ہمیں چوہے کہتے ہیں وہ مقابلہ کرنے سے بھاگ رہے ہیں۔ عمران خان تم چوہے نہیں ریٹ (انگریزی لفظ جس کا اردو مطلب چوہا ہے) ہو۔
سوشل میڈیا صارفین اس وائرل ویڈیو پر خوب طنزیہ تبصرہ کر رہے ہیں۔