اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز پر فیصلہ، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو سزا، شاہ محمود قریشی بری

سمیرا طاہر by سمیرا طاہر
اگست 11, 2025
in اہم خبریں, علاقائی خبریں, قومی نیوز
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز پر فیصلہ، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو سزا، شاہ محمود قریشی بری

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کے واقعات سے جڑے دو اہم مقدمات جن میں جناح ہاؤس حملہ اور شادمان پولیس اسٹیشن آتشزدگی کیس شامل ہیں کے فیصلے سنا دیے ہیں۔

یہ فیصلے اے ٹی سی کے جج منظور علی گِل نے کوٹ لکھپت جیل میں سنائے ہیں۔ عدالت نے بعض ملزمان کو شواہد کی کمی کے باعث بری کر دیا ہیں جبکہ دیگر کو طویل قید کی سزائیں سنائی گئیں ہیں۔

لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ (جناح ہاؤس) پر حملے اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگانے کے کیس میں سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور چھ دیگر افراد  سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان، سلمان احمد، عبدالقادر اور فیضان  کو بری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کا 9 مئی کے مقدمات میں لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے حالیہ فیصلے پر شدید ردعمل

9 مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے پارٹی کی سینئر قیادت اور کارکنوں کو سنائی گئی سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر ایک طمانچہ ہیں،… pic.twitter.com/hsWsJxionq

— PTI (@PTIofficial) August 11, 2025

اسی کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ عائشہ بھٹہ کو بھی اسی مقدمے میں 10 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

شادمان پولیس اسٹیشن آتشزدگی کیس
شادمان پولیس اسٹیشن پر حملے اور آگ لگانے کے کیس میں بھی شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر بری کر دیا گیا ہے۔ اس کیس میں ان کے ساتھ 11 دیگر افراد  سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان، سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب سلطان، شاہد بیگ، مجید علی اور بخت روان  کو بھی بری قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025: عمر امین کی پاکستان چیمپئنز اسکواڈ میں شمولیت

تاہم عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو مجرم قرار دیتے ہوئے 5، 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
22 جولائی کو 9 مئی سے متعلق ایک اور مقدمے میں جس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزامات شامل تھے اے ٹی سی نے یاسمین راشد میاں محمود الرشید اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا تھا۔ اس مقدمے میں حمزہ عظیم اور پانچ دیگر ملزمان کو بھی مکمل طور پر الزامات سے پاک قرار دیا گیا تھا۔

اب عدالت نے مئی 2024 میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے شیرپاؤ پل پر ہنگامہ آرائی کے کیس کا محفوظ فیصلہ بھی سنایا ہے۔ اس مقدمے میں علی حسن، افضل عظیم، خالد قیوم، ریاض حسین اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سمیرا طاہر

سمیرا طاہر

سمیرا طاہر ایک نوجوان صحافی ہیں جو تفریح، میڈیا، اور شوبز کی دنیا پر خبریں اور تجزیے فراہم کرتی ہیں۔ وہ کئی معروف ویب سائٹس کے لیے لکھ چکی ہیں اور اپنی منفرد تحریری طرز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز پر فیصلہ، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو سزا، شاہ محمود قریشی بری

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز پر فیصلہ، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو سزا، شاہ محمود قریشی بری

اگست 11, 2025
پاکستانیوں کے لیے کویت میں نوکریاں اہلیت اور درخواست کا طریقہ

پاکستانیوں کے لیے کویت میں نوکریاں: اہلیت اور درخواست کا طریقہ

اگست 11, 2025
یوفون ماہانہ انٹرنیٹ پیکجز 2025

یوفون ماہانہ انٹرنیٹ پیکجز 2025

اگست 11, 2025
پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اگست 9, 2025
دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے 600 سے زائد ملازمتیں، کیریئر فیئر 2025 میں شاندار رسپانس

دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے 600 سے زائد ملازمتیں، کیریئر فیئر 2025 میں شاندار رسپانس

اگست 9, 2025
پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم فیز 2 درخواست دینے کا طریقہ

پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم فیز 2: درخواست دینے کا طریقہ

اگست 8, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز پر فیصلہ، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو سزا، شاہ محمود قریشی بری

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز پر فیصلہ، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو سزا، شاہ محمود قریشی بری

اگست 11, 2025
پاکستانیوں کے لیے کویت میں نوکریاں اہلیت اور درخواست کا طریقہ

پاکستانیوں کے لیے کویت میں نوکریاں: اہلیت اور درخواست کا طریقہ

اگست 11, 2025
یوفون ماہانہ انٹرنیٹ پیکجز 2025

یوفون ماہانہ انٹرنیٹ پیکجز 2025

اگست 11, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔