رانا ثناء اللہ کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
رپورٹ کے مطابق، راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پیر کو وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) کی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ انہیں گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کریں۔
تاہم، سینئر سول جج غلام اکبر نے اس مقدمے میں وزیر داخلہ کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
سماعت کے دوران جج کے ریمارکس
سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیئے کہ عدالت وزیر کو فوری طور پر اشتہاری کیسے قرار دے سکتی ہے جب اس نے چند روز قبل ان کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ انہوں نے اے سی ای ٹیم کو اسلام آباد واپس جانے اور ثناء اللہ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
سماعت کے آغاز پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم روپوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے دی ای ٹیم نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن سب بے سود اور جج سے درخواست کی کہ انہیں پی او قرار دیا جائے۔
تاہم جج نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں | حکومت عمران خان کی آڈیو کا فرانزک کروانے کو تیار ہے، رانا ثناء اللہ
یہ بھی پڑھیں | پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے، رانا ثناء اللہ
وارنٹ گرفتاری جاری کیوں ہوئ؟
ہفتہ کو خصوصی عدالت کے جج نے کرپشن انکوائری کے سلسلے میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سامنے پیش نہ ہونے پر وزیر داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق اے سی ای کی ٹیم ثناء اللہ کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد گئی لیکن تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او نے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔ ایس ایچ او نے موقف اختیار کیا کہ وارنٹ میں فیصل آباد کا پتہ درج ہے۔ انہوں نے اصرار کیا کہ نہ تو ثناء اللہ کوہسار کے آس پاس کے رہائشی ہیں اور نہ ہی انہوں نے یہاں کوئی دفتر قائم کیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم نامکمل وارنٹ گرفتاری لے کر وزیر کو گرفتار کیے بغیر ہی وفاقی دارالحکومت سے چلی گئی۔
اے سی ای کی ٹیم ایک بار گرفتار کرنے میں ناکام
دریں اثناء اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم راولپنڈی کچہری سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد کے سیکرٹریٹ تھانے روانہ ہو گئی۔ لیکن ٹیم ایک بار پھر اپنے مشن کو پورا کرنے میں ناکام رہی اور خالی ہاتھ چلی گئی۔
اے سی ای یونٹ کے مطابق سیکرٹریٹ تھانے کے ایس ایچ او نے اس کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔
اس میں مزید کہا گیا کہ ایس ایچ او نے تھانے سے ان کی آمد اور روانگی کے حوالے سے کوئی رپورٹ تک نہیں لکھی۔ اس نے الزام لگایا کہ پولیس نے اے سی ای ٹیم کے ساتھ بدسلوکی کی۔
اے سی ای حکام نے کہا کہ کل وہ عدالت کو آگاہ کریں گے کہ ان کے ساتھ آج سوموار کو کیا ہوا۔