وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا مجھ پر مکمل اعتبار ہے بس یہی باتیں کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہیں۔ اپوزیشن چاہے سڑکوں پر آئے یا بازاروں میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میڈیا کا پیار بدستور قائم ہے۔
عثمان بزدار سے سوال کیا گیا کہ آپ میڈیا پر آنے سے اتنا کیوں کتراتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک تو میڈیا کا ہم سے پیار برقرار ہے۔
میزبان سے سوال کیا کہ ایسی افواہیں کیوں پھیل رہی ہیں کہ آپ جانے والے ہیں جس پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے جواب دیا کہ جو لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں وہ ملک اور صوبے کو غیر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں نا ہی وہ اس ملک اور صوبے کے خیر خواہ ہیں۔
نیب کے رویے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ نیب کا رویہ ان کے ساتھ ٹھیک تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پولیٹیکل گراؤنڈز کے معاملے پر تنگ کرنا اچھی بات نہیں ہے۔
اسی طرح شریف فیملی کی رپورٹس سے متعلق سوال ہوا تو وزیر اعلی عثمان بزدار نے بتایا کہ ہم نے اپنے صوبے کی سطح تک اس متعلق فیصلہ کر لیا ہے۔
سوال کیا گیا کہ آپ کے پاسکون سی گیدڑ سنگھی ہے کہ وزیر اعظم آپ کے لئے ڈھال کے طور پر موجود ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے اور یہی بات دوسروں کو پسند نہیں ہے۔
آخر میں میزبان کی جانب سے بڑا ہی دلچسپ سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ خود کو وسیم اکرم یا شیر شاہ سوری کے قریب سمجھتے ہیں؟ اس سوال پرعثمان بزدار مسکرائے اور کہا کہ میں جو بھی ہوں آپ کے سامنے ہوں۔