افغان طالبان کی ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی
امیڈیا رپورٹس نے طالبان کی زیر قیادت ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فغان طالبان اگلے تین ماہ کے اندر ملک میں دو مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ اور گیمنگ ایپلی کیشنز ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی لگانے جا رہے ہیں۔
خامہ پریس نے رپورٹ کیا کہ پابندی کا اعلان سیکورٹی سیکٹر کے نمائندوں اور شرعی قانون نافذ کرنے والی انتظامیہ کے ایک نمائندے کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں | متحدہ عرب امارات کا کلین انرجی میں کردار اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات
یہ بھی پڑھیں | طالبان کی امریکہ پر ان کے اثاثے غضب کرنے پر تنقید
23 ملین غیر اخلاقی ویب سائٹس بھی بند
یہ اعلان افغانستان میں طالبان کی جانب سے "غیر اخلاقی مواد” کی نمائش پر 23 ملین سے زائد ویب سائٹس کو بلاک کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ طالبان حکام نے ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر رہنما اصولوں پر عمل کریں۔
طالبان نے – گزشتہ سال 15 اگست کو افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد سے – نے خواتین کے حقوق، میڈیا کی آزادی اور سرکاری اہلکاروں کے لیے عام معافی کا وعدہ کیا۔