اقوام متحدہ کے بیان کی مذمت
امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہفتہ کے روز ٹویٹر پر اقوام متحدہ کے ایک اہلکار کے بیان کو اسلام کی "بے عزتی” قرار دیا اور سخت مذمت کی ہے۔
ایک دن پہلے، اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کے ترجمان اور مغربی ممالک کے نمائندوں نے اسلام کی شرعی سزاؤں جیسے کوڑے مارنے کی سزا کو ایک "غیر انسانی اور ظالمانہ فعل” قرار دیا تھا۔
تبصرہ اسلام کی توہین ہے
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اسلام کے تعزیرات کے نفاذ پر یہ تبصرہ اسلام کے مقدس مذہب کی توہین اور بین الاقوامی معیارات کے خلاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممالک اور تنظیموں کو اپنی طرف سے "مبارک مذہب اسلام” کے حوالے سے افراد کو "غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات” دینے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں | کیا واقعی ایران میں آیت اللہ خمینی کا گھر نذر آتش ہوا ہے؟
یہ بھی پڑھیں | امریکہ کی پاکستان کے لئے دس ملین ڈالر کی امداد منظور
اقوام متحدہ کے حقوق کے دفتر
یہ ردعمل جمعہ کو اقوام متحدہ کے حقوق کے دفتر کی ترجمان روینہ شامداسانی کے افغانستان میں جسمانی سزا کے خلاف بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔
سرعام کوڑے مارنے کی سزا ختم کرنے کا مطالبہ
شمداسانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا دفتر ڈی فیکٹو حکام کی طرف سے سرعام کوڑے مارے جانے سے خوفزدہ ہے اور اس سزا کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں جسمانی سزا کو ظالمانہ اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ یہ تشدد اور دیگر ظالمانہ، غیر انسانی یا ذلت آمیز سلوک یا سزا کے خلاف کنونشن اور شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت منع ہے جس کا افغانستان فریق ہے۔