مصدقہ زرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزارت خارجہ کی درخواست پر طالبان کے قطر سیاسی زعما کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ اس متعلق دفتر خارجہ کی جانب سے طالبان کے وفد کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اپنے وضاحتی بیان میں وزارت خارجہ نے بتایا یے کہ طالبان کے وفد کے ساتھ افغانستان میں امن سے متعلق پیش رفت پر بات ہو گی۔
زرائع کے مطابق طالبان کو اس دورہ کی دعوت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دی ہے جبکہ یہ وفد اغفان دھروں سے متعلق مفاہمتی عمل کے سلسلے میں پاکستانی قیادت سے بات چیت کرے گا۔ اس سے پلے امارت اسلامیہ افغانستان کے قطر سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ سیاسی دفتر کے نائب پولیٹیکل ڈائریکٹر اور سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبد الغنی برادر اخوند کی سربراہی میں طالبان کا ایک وفد پاکستان کی دعوت پر آج پاکستان کے دورے پر روانہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ وفد پاکستان میں سینئیر عہدیداروں سے ملاقات کرے گا اور افغان امن سے متعلق بھی خصوصی بات چیت ہو گی۔ اس موقع پر افغان وفد اور پاکستانی عہدیداروں کے درمیان تجارتی سہولیات کے قیام اور دیگر سہولیات پر بات چیت بھی ہو گی۔ جبکہ قطر میں امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان نے مطابق یہ وفد دیگر ممالک کا بھی دورہ کرے گا۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے کی جانب سے آئے ہوئے وفد کا مقصد خطے کے ممالک بالخصوص پروسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بنانا ہے نیز دنیا بھر کے ممالک کو امن کا پیغام دینا ہے۔
ترجمان سہیل شاہین نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث ایسے دورے ملتوی کر دئیے گئے تھے لیکن اب یہ سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مستقبل قریب میں امارت اسلامیہ کے دورے دیگر ممالک کا بھی دورہ کریں گے۔