صدر عارف علوی کی پرویز الہی سے ملاقات
صدر عارف علوی آج وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے اہم ملاقات کریں گے۔
صدر علوی وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی دعوت پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا دورہ کریں گے۔
صدر اور وزیراعلیٰ دورے کے دوران اسمبلی کی تحلیل اور دیگر سیاسی امور پر بات چیت کریں گے۔
مونس الٰہی اور دیگر سیاسی رہنما بھی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب صدر مملکت کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
پرویز الٰہی صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق اپنے موقف سے بھی آگاہ کریں گے۔ وہ عارف علوی کو صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی بریفنگ دیں گے۔
پرویز الہی کا عمران خان کو اسمبلی میں تحلیل کا مشورہ
پرویز الٰہی نے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر کا مشورہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں | خیبر پختونخواہ تاجروں کی بھتہ خوری اور اغوا سے نجات کے لیے عمران خان سے درخواست
یہ بھی پڑھیں | لاہور جلسے میں اسمبلی تحلیل کی حتمی تاریخ دوں گا:عمران خان
یہ پیشرفت سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور عمران خان سے ملاقاتوں کے بعد سامنے آئی۔
ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی نے ملاقات میں فواد چوہدری کو بتایا کہ مسلم لیگ (ق) کو اسمبلی تحلیل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن صوبے میں ترقیاتی کام جاری ہیں جنہیں مکمل کرنے میں کم از کم تین ماہ درکار ہیں۔
کم از کم تین ماہ کی تاخیر کی جائے: پرویز الہی
وزیراعلیٰ پنجاب نے تجویز دی کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے میں کم از کم تین ماہ کی تاخیر کی جائے تاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جا سکے۔
ذرائع نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ اگر اسمبلیاں تحلیل کرنے میں تاخیر ہوئی تو ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔