پاکستانی کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر
پاکستانی کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر سعودی عرب میں فریضہ حج ادا کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔
اپنے پورے حج کے سفر کے دوران، "شعیب اختر” نے اپنے مداحوں کو مقدس سفر کے دوران کی جانے والی تقریباً ہر سرگرمی سے آگاہ رکھا۔
اپنی تازہ ترین ٹوئٹ میں شعیب اختر نے کہا کہ الحمدللہ میں نے حج کا سفر مکمل کیا اور پاکستان واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
سابق فاسٹ بولر نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں ”ریاستی مہمان“ کا درجہ دیا۔ سعودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وزارت حج نے ان کی "واقعی اچھی” دیکھ بھال کی۔
یہ بھی پڑھیں | دورہ سری لنکا: پاکستانی ٹیم کے مساجر کا کورونا مثبت آ گیا
یہ بھی پڑھیں | شاہین شاہ آفریدی کی اپنی منگیتر سے متعلق گفتگو
انہوں نے حج کے دوران سہولت فراہم کرنے پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا بھی شکریہ ادا کیا۔
شعیب اختر نے شیطان کو پتھر مارے
شعیب اختر نے شیطان کو 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پتھر مارنے یعنی رمی کرنے کی بھی ویڈیو جاری کی جو کافی مقبول ہوئی۔
یہ رسم حضرت ابراہیم علیہ السلام اور شیطان کے درمیان ہونے والے واقعے کا علامتی طور پر رد عمل ہے۔
یاد رہے کہ کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر گزشتہ ہفتے مملکت کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے حج کرنے سعودی عرب روانہ ہوئے۔