پاکستان–
برگیڈئیر ریٹائرڈ فاروق حیدر نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ اور شریف خاندان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ یقینا بہت خوش ہو گی کہ پاکستان میں ایک نام نہاد سیاسی خاتون اپنے ہی اداروں پر تنقید کر رہی ہے۔ وہ آئی ایس آئی کو بالآخر نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا میں تو اسے مریم نواز کی بےوقوفی کہوں گا اور یقینا یہ سب کچھ پری پلان ہے۔
جو قومی ادارہ پاکستان کے لئے ایک دہائیوں سے جنگ لڑ رہا ہے آپ دیکھیں کہ مریم نواز کتنی ڈھٹائی سے اس پر دن رات تنقید کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | رینجرز نوجوان کی کراچی سب-ہیڈ کوارٹر میں موت
فاروق حمید نے کہا کہ مسئلہ سارا حکومت اور اس کی پالیسی کا ہے۔ آخر اس نے اتنی چھوٹ کیوں دی ہوئی ہے؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سب سے بڑی غلطی شریف خاندان کو چھوٹ دینا تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب مزار قائد پر بےہودگی کی گئی تک بھی ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور پیپلرز پارٹی بھی اس میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ نیب پر بھی بےتحاشا تنقید کی گئی تو اس پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
میں حیران ہوں کہ پنجاب گورنمنٹ بھی اس سب کے خلاف کوئی کاروائی کرنے سے کیوں قاصر ہے؟