پاکستان کی ٹی ٹونٹی فائنل میں ہار
پاکستان کی دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی امیدوں پر اتوار کو اس وقت پانی پھر گیا جب انگلینڈ نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) فائنل جیت لیا۔
بین اسٹوکس نے انگلینڈ کے 138 رنز کے تعاقب کا آغاز کیا۔ کھیل اس وقت بدل گیا جب شاہین ہیری بروک کو آؤٹ کرنے کے لیے کیچ لینے کے دوران گھٹنے سے زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد وہ اپنے پورے اوورز نہیں کر سکے جس کے بعد سٹوکس اور معین علی نے پارٹ ٹائمر افتخار احمد کا فائدہ اٹھایا۔
وسیم اکرم کو غصہ کیوں آیا؟
پاکستان کے میچ ہار جانے کے بعد وسیم اکرم نے کھیل پر تجزیہ پیش کر رہے تھے کہ جب ایک مداح نے شاہین آفریدی کے بارے میں سوال کیا۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: شاہین شاہ آفریدی نے دل جیت لئے
یہ بھی پڑھیں | ایشیا کپ: پاکستان جلد انڈیا کے خلاف میچ کی ٹیم فائنل کرے گا
وسیم اکرم نے سوال پڑھے بغیر غصے سے جواب دیا کہ جو سوال تم نے پوچھا ہے یہ صرف بدتمیزی ہے۔ اگر تمہاری کوئی عزت نہیں ہے تو تم اپنے کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی کر رہے ہو۔ تمہیں شرم نہیں آتی، دیکھو اس نے شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں کیا کہا ہے۔ مجھے غصہ آ رہا ہے، کاش میرے سامنے ہوتے۔
میچ میں اہم موڑ
میچ میں اہم موڑ اس وقت آیا جب شاہین آفریدی ہیری بروک کو آؤٹ کرنے کے لیے کیچ لیتے ہوئے گھٹنے کے بل گرے اور زخمی ہوگئے۔
کپتان بابر اعظم اور دیگر عالمی تجزیہ نگاروں کا بھی خیال تھا کہ اگر شاہین آفریدی زخمی نا ہوتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔