پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نے سیاست کو کھیل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سیاست طاقتور اور بےاختیار لوگوں کے درمیان کا ایک کھیل ہے۔ انہوں یہ بات کراچی میں سیلابی صورتحال کے تحت کہی۔
کراچی میں مون سون کی بارشیں ہونے کے بعد کراچی میں سیلابی صورتحال سے جہاں کراچی کے شہری تنگ ہیں اور حکومت کے خلاف بول رہے ہیں وہاں شوبز انڈسٹری کے سٹار بھی ایسے موقع اپنے افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔
اداکارہ شان شاہد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر کراچی کی تالاب بنی تصویریں شئیر کرتے ہوئے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے سیاست ایک ایسا کھیل ہے کہ جو طاقتور اور بےاختیار لوگوں کے درمیان کھیلا جاتا یے۔ اداکار کی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے لوگ بارش کے بانی میں تیر رہے ہیں اور صورتحال بہت حد تک خراب ہے۔
شان شاہد اداکار کی ٹویٹ کو اس لنک پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔
#khimatters♥️🙏🏼. politics is a game played by the powerful , on the powerless .the suffering of the prople of #khi should be felt and dealt with unity . No matter what political party we belong to humanity should always come first . #Polticsdivides #humanityunites pic.twitter.com/1hrh2e33CL
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) July 29, 2020
اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پہ جو مشکل کی یہ گھڑی آئی ہے اس میں تمام سیاسی پارٹیوں کو ساتھ دینا چاہیے اور کراچی والوں کے دکھ درد کو سمجھتے ہوئے ان کے مسائل کو حل رکنے کے لئے اتحاد کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کس سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ہمارا تعلق سب سے پہلے انسانیت کے ساتھ ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ مون سون بارشوں کے بعد بڑی شاہراہوں میں سیلابی صورتحال ہے اور کیچڑ وغیرہ ہے جبکہ غلاظت کے ڈھیروں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ ان علاقوں میں نا تو کوئی صفائی کا نظام ہے اور نا ہی کوئی مدد کے لئے آ رہا ہے۔ تاہم حال ہی میں حکومت نے کراچی میں فوج کو انتظامیہ کی مدد کرنے کا حکم دیا ہے۔