سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب میں بہترین انتظامات پرمطمئن
بھارتی سکھ یاتریوں نے گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات پر مکمل اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
بھارت سے آنے والے 417 سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب میں اپنی مذہبی عبادت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان کو فول پروف سیکیورٹی، بہترین رہائش اور لنگر کا بہترین انتظام کرنے پر سراہا۔
یہ بھی پڑھیں | پنجاب حکومت کا سستی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز
یاتریوں نے اپنی سکھ برادری کو پاکستان آنے کی دعوت دی جہاں وہ اپنے گھر میں محسوس کریں گے۔
ضلعی پولیس اٹک نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر 400 سے زائد افسران اور جوانوں کو تین شفٹوں میں سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا ہے۔
سکھ یاتری آج صبح لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔