پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیشگوئی کی ہے کہ اسلامی مہینے ذوالحج 1446 کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔ اس بنیاد پر ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جمعہ 7 جون 2025 کو منائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سپارکو کے بیان کے مطابق نیا چاند 27 مئی کو صبح 8 بج کر 2 منٹ پر پیدا ہوگا۔ تاہم 27 مئی کی شام سورج غروب ہونے تک چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی اور سورج غروب ہونے کے بعد چاند غروب ہونے تک کا وقت صرف 37 منٹ ہوگا] جس کی وجہ سے اس دن چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہوں گے۔
سپارکو کی جدید فلکیاتی معلومات اور سائنسی حسابات کے مطابق ذوالحج کا چاند 28 مئی کی شام کو نظر آنے کا قوی امکان ہے جس کے بعد یکم ذوالحج 29 مئی کو ہوگی۔ سپارکو کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کا انحصار مختلف عوامل پر ہوتا ہے جیسے کہ چاند کی عمر، سورج سے زاویائی فاصلہ، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی اور موسمی حالات۔
ان تمام عوامل کو مدِنظر رکھتے ہوئے سپارکو نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 7 جون 2025 کو پاکستان میں منائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر پاکستان ریلوے کا خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان