چار ناموں کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے بورڈ میں تقرری کے لیے چار ناموں کی منظوری دے دی ہے جو درج ذیل ہیں۔
اکبر زیدی، علی چیمہ، محفوظ علی خان اور فواد انور۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بورڈ میں تقرری کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جانے والے سابق فنانس سیکرٹری شاہد محمود کو آخری وقت میں نظر انداز کر دیا گیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہد محمود کو ہمیشہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا معتمد سمجھا جاتا رہا ہے۔ لیکن اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ انہیں آخری وقت میں کیوں نظر انداز کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستانی پاسپورٹ بری کارکردگی کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر
یہ بھی پڑھیں | ملک بھر میں جمعرات سے مون سون بارشوں کی پیشنگوئی
وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعرات کو تصدیق کی کہ ہاں، حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ کے لیے پانچ سالہ مدت کے لیے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا مستقل گورنر تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔