پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بین الاقوامی سطح پر کمی کے ساتھ بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے کم ہو گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 240,900 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 6,687 روپے کی کمی کے بعد 206,533 روپے ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سوموار کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی آئی تھی۔ جبکہ منگل کو سونے کی بین الاقوامی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہفتہ کے اندر 11,300 روپے فی تولہ کم ہو گئی ہے۔
گزشتہ ہفتہ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 252,200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
یاد رہے کہ ہم اپنے تمام پڑھنے والوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ سونے کی خرید و فروخت سے پہلے مقامی مارکیٹ سے تازہ ترین ریٹس لازمی چیک کر لیں۔