پاکستان میں سونے کی قیمت نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ مسلسل دوسرے دن سونا مہنگا ہوا ہے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق24 قیراط سونےکی قیمت بدھ کے روز 8,600 روپے فی تولہ بڑھ گئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3,48,000 روپےہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 7,373 روپے مہنگا ہو کر 2,98,353 روپےتک پہنچ گیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کو فی اونس سونا 46 ڈالرمہنگا ہو کر 3,310 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔
محض ایک دن قبل یعنی منگل کے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ اس دن پاکستان میں 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہوا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور قیمت 3,224 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب دنیا معاشی یا مالی بحران کا شکار ہوتی ہے تو لوگ سونے میں سرمایہ کاری کو محفوظ سمجھتے ہیں اسی لیے ایسی صورتحال میں سونے کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔