جہاں ہر کار تیار کرنے والی کمپنی اعلیٰ درجے کی الیکٹرک اور جدید گاڑیاں متعارف کرانے کی دوڑ میں ہے، پاک سوزوکی ابھی 43 سالہ مشہور بولان (کیری ڈبہ) کے ایئر کنڈیشنڈ ورژن کو دوبارہ متعارف کروا دیا ہے۔
نیا بولان ‘وی ایکس ایل’ اپنے پچھلے ورژنز جیسا ہے (معمول کے مطابق) جس میں ایئر کنڈیشننگ سسٹم اور چند اسٹیکرز شامل کئے گئے ہیں۔
بولان کے نئے نصب شدہ اے-سی کنٹرول 1980 کی دہائی کے پنکھے کے ریگولیٹرز یا پرانے مقامی ایمپلیفائر کے نوبس کی طرح نظر آتے ہیں جو گاڑی کی خوبصورتی کو ختم کرتے ہوئے ایک ناراض الیکٹریشن کے ذریعے زبردستی فٹ کئے جانے جیسے لگتے ہیں۔
دریں اثنا، کمپنی نے کئی سال پہلے جو تیسری قطار کی سیٹیں ہٹا دی تھیں وہ ابھی تک غائب ہیں۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بولان کو ایئر کنڈیشن کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہو۔ بولان (7ویں جنریشن سوزوکی کیری ہائی روف) میں اے سی اور نان اے سی دونوں ورژن تھے لیکن پاک سوزوکی نے بعد میں دیگر ویریئنٹس کو بند کر دیا۔